اسحاق ڈار بنگلادیش کے دورے پر روانہ، 13 برس بعد پاکستانی وزیر خارجہ کی بنگلا دیش آمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے، 13 برس بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا بنگلا دیش کا پہلا دورہ، دونوں ممالک کے درمیان حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم۔

اسلام آباد، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے، جہاں بنگلا دیشی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

latest urdu news

ڈھاکا ایئرپورٹ پر بنگلا دیشی سفیر اسد سلم، سیکرٹری خارجہ، اور پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے اسحاق ڈار کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر بنگلا دیشی حکومت کے دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا یہ دورہ بنگلا دیشی حکومت کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے۔ اپنے قیام کے دوران وہ بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ 13 برس بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلا دیش ہے جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی طرف اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، بنگلا دیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی ہے۔ نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت نے 5 سالہ معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت دونوں ملکوں کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے حکام اب ویزا کے بغیر ایک دوسرے کے ملک کا سفر کر سکیں گے۔

بنگلا دیش کے مطابق اس نوعیت کے معاہدے 31 دیگر ممالک کے ساتھ بھی موجود ہیں، تاہم پاکستان کے ساتھ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter