اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج شام 7 بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔

اس پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی جارحیت کے حوالے سے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

latest urdu news

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے گزشتہ روز بھی پریس کانفرنس میں پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش کیے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، اور پہلگام واقعہ کو سات دن گزرنے کے باوجود بھارت نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، صرف زبانی دعوے کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے اور اس حملے کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter