ارشاد بھٹی کے تعلقات کی کڑیاں جنرل فیض حمید سے جاملتی ہیں: جاوید لطیف کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے معروف صحافی ارشاد بھٹی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے معاملات کی مکمل تحقیقات کی جائیں تو ان کا سرا سابق ڈی جی آئی ایس آئی، جنرل (ر) فیض حمید سے جا ملے گا۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز” کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ "ارشاد بھٹی جیسے افراد نے تجزیے کرتے ہوئے عوام کی رائے کو جس انداز میں گمراہ کیا، اس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ ایسے لوگ نہ پہلے خاموش ہوئے اور نہ ہی آج باز آ رہے ہیں۔”

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ جو کچھ سچ ہے، اسے سننا بعض لوگوں کو ناگوار ضرور گزرتا ہے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ کچھ مخصوص صحافیوں نے منظم انداز میں ذہن سازی کے ذریعے ایک خاص بیانیے کو فروغ دیا۔ جاوید لطیف نے زور دیا کہ ایسی شخصیات کا مکمل احتساب ہونا چاہیے تاکہ قوم جان سکے کہ ان کے پیچھے کون سے عناصر متحرک رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter