ایران۔امریکا کشیدگی کے اثرات: پنجاب میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان کے گیس سیکٹر پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد سوئی ناردرن کے نظام پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور پنجاب بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ شروع کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صارفین کو گیس کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں گھریلو چولہے بند ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ تاحال باضابطہ لوڈشیڈنگ شیڈول جاری نہیں کیا گیا، تاہم رمضان کے پیش نظر سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ باقی اوقات میں گیس کا پریشر کم رکھا جا رہا ہے۔

ایران اور امارات کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی سے خصوصی پروازیں ممکن

حکام کے مطابق کم پریشر کے باعث خاص طور پر گنجان آبادی والے علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آر ایل این جی کی سپلائی 800 ملین کیوبک فٹ سے کم ہو کر 200 ملین کیوبک فٹ رہ گئی ہے جس سے نظام پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور عید کے بعد حالات دیکھ کر آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter