ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال پر احتجاج، توڑ پھوڑ کیس میں ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال پر ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

latest urdu news

سماعت کے دوران عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے دو روز کی توسیع منظور کی۔ اس موقع پر پولیس نے مجموعی طور پر 48 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر؟

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دہشت گردی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter