فیلڈ مارشل سے ایرانی فوج کے سربراہ کا رابطہ، سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے اور سیلاب متاثرین کی مدد پر تبادلہ خیال کیا۔

راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں فریقین نے مشترکہ سرحدوں کو دہشت گردی سے پاک اور محفوظ بنانے پر اتفاق کیا۔

latest urdu news

ایرانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق میجر جنرل موسوی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں فخر محسوس کرے گا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان مختلف شعبوں میں رابطے اور تعاون کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تحفظ اور انسانی ہمدردی کے اقدامات دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter