پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی، ایرانی قونصل جنرل کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں اکبر عیسٰی زادے نے کہا ہے کہ پاکستانی جہاز اب محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔

latest urdu news

انٹرویو میں انہوں نے وضاحت کی کہ خام تیل یا گیس لانے والے جہاز حکومتِ ایران سے رابطہ کرکے اس تنگ پانی کے راستے سے گزر سکتے ہیں، اور پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کے جہازوں کو بھی اجازت دی گئی ہے۔ ایرانی قونصل جنرل کے مطابق یہ آبنائے ہرمز صرف امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے لیے بند ہے۔

حال ہی میں پاکستانی ٹینکر "کراچی” نے ایرانی جزائر لارک اور قشم کے درمیان گزر کر ایران کے ساحل کے قریب سے بحفاظت خلیج عمان کی جانب سفر کیا۔ اس جہاز میں 8 کروڑ لیٹر سے زائد خام تیل موجود تھا اور یہ ایران کے منظور شدہ محفوظ راستے کی پیروی کر رہا تھا۔

نیٹو پر تنقید اور آبنائے ہرمز پر مدد کی اپیل: ٹرمپ کے سخت بیانات

بلومبرگ کے مطابق یہ واقعہ ایران کے غیر رسمی میرین ٹریفک کنٹرول نظام کو بھی ظاہر کرتا ہے، اور دیگر ممالک جیسے بھارت اور ترکی نے بھی محفوظ راستے کے لیے ایران سے رابطہ کیا ہے۔ اس دوران بیمہ کمپنیاں اور بینک ایرانی پانی کے راستے پر بڑھتے خطرات سے محتاط ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter