پا ک بھارت کشیدگی : آئی پی ایل کا شیڈول متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے باعث بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا شیڈول متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے۔

latest urdu news

آئی پی ایل کے منتظمین بھارت میں جاری کشیدہ صورتحال سے پریشان ہیں، اور بھارت میں موجود غیر ملکی کھلاڑی بھی اضطراب کا شکار ہیں۔

آئی پی ایل کا مستقبل اب غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے، اور پاکستان سے کشیدگی کے باعث بھارت میں شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی بندش کے باعث میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا، اور 11 مئی کو شیڈول میچ اب احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت دھرم شالا ایئرپورٹ آمدورفت کے لیے بند ہے۔

پاکستان کی کارروائی کے خوف سے بھارت نے 27 ایئرپورٹس بند کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter