آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

یہ دن مزدور طبقے کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے، مگر سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ آیا ہمارے جیسے ممالک میں واقعی مزدوروں کے حالات میں کوئی مثبت تبدیلی آئی ہے یا نہیں۔

latest urdu news

یکم مئی کی یہ تاریخ 1886ء کے اس سانحہ کی یاد دلاتی ہے جب امریکی شہر شکاگو میں محنت کشوں نے سرمایہ دارانہ استحصال کے خلاف آواز بلند کی، ان کے پرامن احتجاج پر پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بعد ازاں، کئی مزدوروں کو گرفتار کر کے پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ اسی واقعے کی یاد میں اور شکاگو کے شہید مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں اس دن کی باقاعدہ سرکاری سطح پر تقریب منانے کا آغاز 1973ء میں ہوا، جب ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے اس دن کو قومی سطح پر تسلیم کیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter