وزیر داخلہ نے موبائل ڈیٹا لیک اور فروخت کا سخت نوٹس لے لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور وفاقی وزرا کی سمز کا ڈیٹا، شناختی کارڈ کی تصاویر، کال ریکارڈ اور لوکیشن کی تفصیلات گوگل اور مختلف ویب سائٹس پر سستے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔

latest urdu news

ایک سال قبل بھی اس حوالے سے خبردار کیا گیا تھا، جس پر پی ٹی اے نے متعلقہ ویب سائٹس کو پاکستان میں بند کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن اب یہ ڈیٹا دوبارہ آن لائن دستیاب ہو گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو فوری ہدایات دیتے ہوئے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈیٹا لیکج کے ہر پہلو کی تحقیقات کرے گی اور ملوث عناصر کی شناخت کے بعد فوری کارروائی کرے گی۔

گوگل کروم کی بولی لگ گئی، پرپلیکسٹی اے آئی کی 34.5 ارب ڈالر کی حیران کن آفر

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم اپنی رپورٹ 14 دن کے اندر پیش کرے گی اور مسئلے کے حل کے لیے سفارشات فراہم کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter