بھارتی ویزے منسوخ، پاکستانی شہریوں کو مشکلات کا سامنا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، بھارت کی طرف سے ویزے منسوخ کرنے کے بعد پاکستانی شہریوں کو واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق بھارت کی طرف سے ویزے منسوخ کرنے کے بعد وطن واپس جانے والے پاکستانیوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا بھی ہو رہا ہے۔

latest urdu news

وطن واپس پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پر موجود تھا، لیکن بھارتی عملے نے ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بھارتی میڈیا نے پاکستانی عملے کے ساتھ بدسلوکی کی۔

دوسری جانب غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے 87 میں سے 48 پبلک پارکس اور سیاحتی مقامات کو عوام کے لیے بند کر دیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزید تفریحی مقامات کو بھی عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے اور انہیں فہرست میں شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

ادھر بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ، ملازمین اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متعدد کشمیریوں کو ہراسانی کے واقعات کے باعث بھارت چھوڑ کر سری نگر واپسی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter