ہفتہ, 24 مئی , 2025

بھارتی میڈیا لوگوں میں بہت خوف و ہراس پھیلاتا ہے، سکھ یاتریوں کے بیانات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکرگڑھ، بھارت کی جانب سے جاری کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری کے ذریعے 300 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

پر اطمینان سکھ یاتریوں کا پاکستان پہنچ کریہ بتانا تھا کہ بھارت انہیں پاکستان جانے سے بہت ڈرا رہا تھا کہ وہاں جانا خطرے سے خالی نہیں، مگر ہم نے اس پروپیگنڈے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ موت تو کہیں بھی آسکتی ہے اور ہم اپنے مقدس مقام کی زیارت کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

latest urdu news

یاتریوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں، جبکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

سکھ یاتریوں کی جانب سے بھارتی میڈیا پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ غلط معلومات اور خوف پھیلانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام کے مبینہ فالس فلیگ واقعے کے بعد پاکستانیوں کے لیے سرحدی راستے بند کر دیے تھے، تاہم پاکستان نے کشیدگی کے باوجود خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو ویزا پابندیوں سے استثنیٰ دیا، جسے یاتریوں نے سراہا۔

دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارت کی جانب سے جاری جنگی اشتعال انگیزی کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ اہم قرارداد آج شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جہاں اراکین اسمبلی نہ صرف بھارتی جارحیت بلکہ ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کریں گے، اجلاس کے دوران قومی سطح پر پالیسی اور بیانیہ مرتب کیے جانے کی بھی توقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter