آپریشن سندور میں بھارتی جھوٹ بے نقاب، آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کر دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹس، فیک ویڈیوز اور اشتعال انگیز دعوؤں کا پول کھل گیا، آئی ایس پی آر کی بروقت بریفنگ اور ثبوتوں نے مودی سرکار کی پروپیگنڈا مشینری کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔

latest urdu news

اسلام آباد، بھارتی نام نہاد آپریشن "سندور” کے دوران جھوٹ، افواہوں اور فیک نیوز کی طوفان بدتمیزی عالمی سطح پر بے نقاب ہو گئی، جب پاکستان نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں ناقابلِ تردید شواہد پیش کر کے سچ کو دنیا کے سامنے لا کھڑا کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ریڈار لاگز، سیٹلائٹ تصاویر، پروازوں کا ریکارڈ اور جسمانی شواہد پر مبنی تفصیلی بریفنگز دیں جن میں ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت فضائیہ اور بحریہ کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے آپریشن سندور کو بنیاد بنا کر پاکستان کے ایف 16 اور JF-17 طیارے گرانے اور ایک پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا، جو مختلف بھارتی چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران سنسنی خیز انداز میں پیش کیا گیا، تاہم بین الاقوامی میڈیا اداروں بشمول رائٹرز اور دیگر فیکٹ چیکنگ تنظیموں نے ان دعوؤں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ڈیپ فیک ویڈیوز بھی گردش میں آئیں، جن میں تاثر دیا گیا کہ پاکستانی حکام طیاروں کے نقصان اور گرفتاریوں کی تصدیق کر رہے ہیں، ان جعلی ویڈیوز کو بھی عالمی اداروں نے مسترد کرتے ہوئے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا،بھارتی میڈیا نے یہاں تک افواہ اڑائی کہ پاکستان کے جوہری ذخائر پر میزائل حملہ ہوا ہے، جس کی سختی سے تردید عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے کی۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے کراچی بندرگاہ کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا لیکن اس کے لیے نہ تو کوئی سیٹلائٹ تصویر پیش کی گئی، نہ ہی بین الاقوامی سطح پر اس کی تصدیق ہوئی، یہاں تک کہ بھارت نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے خلاف بغاوت کی جھوٹی کہانی بھی تراش ڈالی، جس کا کوئی وجود ہی نہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے انتہائی سنجیدگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا، آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی میڈیا کو مبینہ حملہ شدہ مقامات تک رسائی دی اور پاکستان نے تیسری فریق کے ذریعے تحقیقات کی بھی دعوت دی، دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ عالمی برادری کو حقائق سے آگاہ کیا اور بھارت کے جنگی جنون کا جواب حکمت اور سچائی سے دیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں نے بھارتی میڈیا کے کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گودی میڈیا نے حقائق کو مسخ کر کے محض قوم پرستی کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی اور اپنی حکومت کو انٹیلیجنس ناکامیوں پر جوابدہ بنانے کی بجائے جھوٹ کا سہارا لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے بھی 2019 کے پلوامہ حملے اور بالاکوٹ واقعے کے بعد بھارت کے جھوٹے دعوؤں کو ٹھوس ثبوتوں کے ذریعے رد کیا تھا، اور اب ایک بار پھر آپریشن سندور کے دوران سچائی کا علم بلند کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کو حقائق سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد، بھارتی نام نہاد آپریشن "سندور” کے دوران جھوٹ، افواہوں اور فیک نیوز کی طوفان بدتمیزی اُس وقت عالمی سطح پر بے نقاب ہو گئی، جب پاکستان نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے۔ اس حوالے سے 7 مئی کی تاریخی فضائی جھڑپ کو عالمی میڈیا نے پاکستان ایئر فورس کی غیر معمولی کارکردگی کے طور پر نمایاں کیا، جس نے بھارتی دعوؤں کو جھٹلا دیا۔

دوسری جانب، بھارت کے جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر زندہ رکھنے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں، جیسا کہ پرتگال میں پاکستانی احتجاج پر بھارتی سفارتخانے کا ردعمل اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ آپریشن سندور کے تحت پھیلایا گیا پروپیگنڈا ابھی ختم نہیں ہوا۔ ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے فریب کو سچ بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، لیکن پاکستان نے سچ کو ثبوتوں کے ساتھ عالمی سطح پر پیش کر کے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter