بھارتی ایئرچیف کا بے بنیاد دعویٰ ، آپریشن سندور میں شکست چھپانے کی ناکام کوشش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

latest urdu news

اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی ایئرچیف نے ایک نیا اور بے بنیاد دعویٰ گھڑ لیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے 6 پاکستانی طیارے مار گرائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرچیف نے یہ بیان بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ریڈار طیارہ تباہ کیا۔
آپریشن سندور میں رافیل کی تباہی، وجوہات منظر عام پر آگئیں

واضح رہے کہ اس سے قبل خود بھارتی آرمی چیف بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی طیارے پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہوئے تھے، جس کے بعد ماہرین اس تازہ بیان کو محض سیاسی پروپیگنڈا قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter