جمعرات, 8 مئی , 2025

بھارتی جارحیت میں پاک فوج کےلیفٹیننٹ کرنل کا بیٹا شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بھارتی فوج کے بلااشتعال حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا سات سالہ بیٹا، ارتضیٰ عباس، شہادت کے درجے پر فائز ہوگیا۔

latest urdu news

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جارحانہ کارروائیاں کیں، یہ افسوسناک واقعہ بھارتی افواج کی بزدلانہ گولہ باری سے پیش آیا۔

معصوم شہریوں کی شہادت نے پوری قوم کو غم اور دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔ نہتے افراد کو نشانہ بنانا انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

افواجِ پاکستان نے شہداء کے خون کا بدلہ بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی سے لیا ہے اور آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت پر بھرپور ردعمل دینے کے لیے تیار ہیں،معصوم بچوں پر حملہ کرنا بھارتی فوج کی سنگدلی اور غیر انسانی رویے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حملوں میں پاکستان کے6 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ ،بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی جارحیت اور پاک فوج کے مؤثر ردعمل پر غور کیا گیا، اور آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جہاں کمیٹی کو پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter