بھارت اب دوبارہ حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا، چوہدری پرویز الٰہی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بھارت اب دوبارہ حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا، اگر اس نے دوبارہ ایسی کوشش کی تو ایک بار پھر منہ کی کھائے گا۔

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم دشمن کے مقابلے میں متحد ہیں۔

latest urdu news

ادھر ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ہر ماہ انٹرپول کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست بھیجی جاتی ہے، جیسے ہی کوئی پیش رفت ہوگی، عدالت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

عدالت نے مونس الٰہی اور شریک ملزم جبران کے ریڈ وارنٹ سے متعلق رپورٹ اور پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔

چودھری پرویز الٰہی نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔ فاضل جج نے ان کی خیریت دریافت کی تو انہوں نے جواب دیا کہ اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ ترمیم شدہ چالان کی بنیاد پر دلائل دینا چاہتے ہیں، جس کے لیے مہلت درکار ہے۔ پرویز الٰہی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ابھی تک کوئی قابلِ ذکر ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا، ایف آئی اے محض زبانی دعووں پر اکتفا کر رہی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter