بھارت کی آبی جارحیت کا خطرہ برقرار، ماہرین نے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت بدستور خطرہ ہے، ڈیمز کی کمی اور پانی کا ضیاع قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

لاہور، جنگی محاذ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے باوجود آبی محاذ پر پاکستان کو اب بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ آبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے تحفظ کے لیے فوری، سنجیدہ اور عملی اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں ملک کو خوراک، زراعت اور سلامتی کے سنگین بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

latest urdu news

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے خدشات بدستور موجود ہیں، اگر پاکستان نے اندرونی سطح پر کوئی مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی تو یہ محاذ پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی اور قومی دفاع کے لیے ایک نازک چیلنج بن جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں ڈیمز کی شدید کمی، حکومتی عدم توجہی اور مختلف سطحوں پر پانی کے ضیاع نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پانی صرف ایک قدرتی نعمت نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک قومی اثاثہ ہے جسے بچانا اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ زرعی، صنعتی اور گھریلو سطح پر پانی کے بے جا استعمال پر کنٹرول، جدید واٹر مینجمنٹ سسٹمز، اور برسات کے پانی کو ذخیرہ کرنے جیسے اقدامات فوری طور پر نافذ کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر بیداری مہم شروع کی جائے، جس میں عوام کو پانی کی اہمیت، اس کے درست استعمال اور آئندہ نسلوں کے لیے اس کے تحفظ کے بارے میں شعور دیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈیمز کی فوری تعمیر، مؤثر واٹر پالیسی، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے متنازع آبی منصوبوں اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں پہلے ہی خدشات پائے جاتے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ماحولیاتی ادارے بھی جنوبی ایشیا میں پانی کی قلت کو آئندہ دہائیوں کا سب سے بڑا خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter