بھارت پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیٹف اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش ناکام، چین، ترکی اور جاپان کی پاکستان کی حمایت، رپورٹنگ میں رکھنے کا فیصلہ۔

بھارت کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے حالیہ اجلاس میں اس وقت بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق فیٹف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کے بجائے صرف رپورٹنگ لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ایک نرم اور محتاط اقدام تصور کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ذرائع نے بتایا کہ بھارت کے سفارتی وفد نے پاکستان کے خلاف مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسے گرے لسٹ میں دوبارہ شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم چین نے پاکستان کے حق میں دوٹوک مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی کھل کر حمایت کی۔ اجلاس میں ترکی اور جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے بھارتی مؤقف کو رد کر دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان 2018 سے فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل تھا اور اکتوبر 2022 میں مسلسل کوششوں اور اصلاحات کے بعد اسے گرے لسٹ سے نکال دیا گیا تھا، اس عرصے میں پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف کئی اہم قانون سازی اور اقدامات کیے تھے، جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے کل 37 ارکان ہیں، جن میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے مربوط اقدامات کرنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی سفارتی کوششیں ماضی میں بھی جاری رہی ہیں، تاہم متعدد بار بین الاقوامی حمایت کے باعث یہ ناکام رہی ہیں۔ اس حالیہ پیشرفت کو پاکستان کے لیے ایک مثبت سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter