ہفتہ, 3 مئی , 2025

بھارت نے پاکستان کے لیے فضائی حدود بند کر دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق، یکم مئی سے 23 مئی تک پاکستانی طیاروں کو بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

latest urdu news

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پہلے ہی پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کر رہی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی ایئر لائنز پر اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی فوری بندش کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو کئی پروازوں کے شیڈول میں مشکلات اور ہنگامی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter