بھارت کی پشت پناہی والے دہشتگرد عبرتناک انجام کو پہنچیں گے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں بلوچستان کے سیکیورٹی حالات، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں اور امن کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کی پشت پناہی سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشتگرد عناصر کو جلد ان کے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور پاکستان مخالف عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی، ملک کے دشمن اب کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشتگردی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے ان کارروائیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات میں مصروف ہیں۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter