5
پشاور، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے واضح ہدایت دی ہے کہ جب تک ان کی متعلقہ افراد سے ملاقات نہیں ہو جاتی، مجوزہ معدنیات بل منظور نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبرکا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ارکان کو معدنیات بل پر ووٹنگ سے روک دیا ہے اور اس معاملے پر مجھے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میں نے یہ ہدایات پی ٹی آئی کے تمام ارکان تک پہنچا دی ہیں تاکہ کوئی بھی رکن بل کی منظوری میں جلد بازی نہ کرے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجوزہ بل کا جائزہ لینے کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی، جس نے اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو بھیج دی ہے۔