سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو آج 11 اگست 2025 کو نیلام کیا جا رہا ہے، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
نیلامی کا مقصد مبینہ طور پر القادر ٹرسٹ کیس میں سامنے آنے والی کرپشن کی ریکوری بتایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اشتہار کے مطابق، نیلامی کا عمل صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگا، جسے اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے منظم کیا جا رہا ہے۔
اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ نیلامی میں شرکت کے خواہش مند افراد کو 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام جمع کروانا ہوگا، تاکہ انہیں ٹوکن جاری کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق، نیلامی کا باقاعدہ اشتہار پہلے 30 مئی اور 7 اگست 2025 کو اخبارات میں شائع کیا جا چکا ہے۔
مزید یہ کہ دلچسپی رکھنے والے افراد بنی گالہ کی رہائش گاہ کا معائنہ بھی کر سکتے ہیں۔تاحال یہ واضح نہیں کہ نیلامی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی کوئی کوشش کی گئی ہے یا نہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ پیشرفت پی ٹی آئی کے لیے ایک بڑا سیاسی اور قانونی چیلنج ہو سکتی ہے۔