عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت 4 نومبر کو مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس کی کاز لسٹ جاری کی گئی ہے اور سماعت جج ارباب محمد طاہر کریں گے۔

latest urdu news

عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے اور نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔

درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ نے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کے دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ بدنیتی پر مبنی پوسٹس ہٹانے اور پھیلانے سے روکا جائے۔

نومبر 2024 میں عمران خان کی رہائی پر معاہدہ طے پا گیا تھا: شیر افضل مروت

درخواست میں یہ بھی موقف پیش کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹوئٹس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں اور ان کا اکاؤنٹ بلاک کیا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter