12
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا آج طے شدہ جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے کیس کی نئی تاریخ سے متعلق آگاہی آج جوڈیشل کمپلیکس میں دی جائے گی۔
اس مقدمے کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونا تھی، جہاں پراسیکیوژن کی جانب سے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب پیش کیا جانا تھا۔ تاہم مقررہ کارروائی بغیر سماعت کے منسوخ کر دی گئی۔
واضح رہے کہ اس کیس کی گزشتہ سماعت، جو 29 اکتوبر کو ہونا تھی، وہ بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
