عمران خان تحریک کو جیل سے خود لیڈ کریں گے، بیرسٹر گوہر کا دوٹوک مؤقف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر مکمل شفافیت رہی، نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کا تاثر غلط ہے، عمران خان نے جیل سے تحریک کی قیادت کا فیصلہ خود کیا ہے

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خود تحریک کی قیادت کریں گے اور یہ فیصلہ انہوں نے جیل سے خود کیا ہے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات خیبرپختونخوا میں خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے اور مارچ 2024 میں ہی تمام نام فائنل ہو چکے تھے، صرف مخصوص نشستوں پر فیصلے کا کچھ وقت باقی تھا۔ میڈیا کے سوال پر کہ کیا 9 مئی کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے افراد کو ٹکٹیں دی گئیں جبکہ نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا؟ بیرسٹر گوہر نے اس تاثر کو یکسر مسترد کر دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کچھ رہنماؤں کی ملاقاتیں نہ ہونے کی شکایات بھی بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آخری ملاقات بیرسٹر سیف کی ہوئی تھی، جس کے بعد عمران خان کی بہنوں سے ملاقات ہوئی، اس کے بعد کسی کو رسائی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر شک و شبہات پیدا کرنا درست نہیں، ہم نے تمام فیصلے مشاورت سے کیے۔

بیرسٹر گوہر نے زور دے کر کہا کہ کسی کو نکالا نہیں گیا بلکہ لوگ خود پارٹی سے علیحدہ ہوئے، لیکن تحریکِ انصاف ایک مضبوط قوت ہے اور ان شاء اللہ یہ تحریک کامیاب ہوگی۔ عمران خان جیسے مقبول ترین لیڈر کو جعلی اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کے تحت جیل میں رکھا گیا ہے، لیکن وہ جیل سے بھی اپنی جماعت اور عوامی تحریک کی قیادت کریں گے۔

5 اگست کو تحریک عروج پر ہوگی، بیرسٹر گوہر علی

مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بات چیت کا وقت گزر چکا، اب کسی کے تعاون کی ضرورت نہیں رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو بھی اس تحریک میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے کیونکہ یہ ان کے والد کی جدوجہد ہے۔

یاد رہے کہ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ سال سے عدالتی و سیاسی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اور 9 مئی کے واقعات کے بعد سے پارٹی میں انتشار اور قیادت سے متعلق سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ تاہم، پی ٹی آئی قیادت بارہا اس بات پر زور دے چکی ہے کہ پارٹی کا اصل چہرہ اب بھی عمران خان ہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter