اگر جیل سے باہر ہوتا تو سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون اور فنڈ ریزنگ ضرور کرتا، عمران خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ جیل سے باہر ہوتے تو ملک میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے ٹیلی تھون اور فنڈ ریزنگ مہم ضرور چلاتے۔

اڈیالہ جیل میں غیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے، جہاں فصلیں، مال مویشی اور دیگر اثاثے پانی میں بہہ گئے ہیں۔ ان کے بقول، "پاکستان کی معیشت پہلے ہی نازک صورتحال سے دوچار ہے اور اب سیلاب نے زرعی معیشت کو مکمل طور پر متاثر کر دیا ہے، جس کے منفی اثرات پورے ملک پر پڑیں گے۔”

latest urdu news

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف حکومتی ادارے اتنی بڑی قدرتی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، بلکہ پوری قوم کو متحد ہو کر اس مشکل وقت میں کردار ادا کرنا ہو گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے قومی سطح پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں شجر کاری کو ترجیح دینا ہو گا تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے عوام، فلاحی اداروں، اور سیاسی و سماجی حلقوں سے اپیل کی کہ وہ بلا تفریق سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں اور ملک کو اس بحران سے نکالنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter