عمران خان کی رہائی کے لیے ہمارے پاس آپشنز ختم ہو چکے ہیں، سلیمان اور قاسم خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے بیٹوں کا پہلا عوامی انٹرویو

لندن: سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس اب اپنے والد کی رہائی کے لیے زیادہ راستے باقی نہیں بچے۔

latest urdu news

ہم نے ہر قانونی راستہ اختیار کیا

قاسم خان:

ہم نے ہر قانونی طریقہ آزمایا لیکن ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ والد اتنے طویل عرصے تک جیل میں رہیں گے،” قاسم خان نے کہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "اب حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ ہمیں عالمی سطح پر آواز اٹھانی پڑ رہی ہے۔”

عالمی دباؤ ہی آخری امید ہے

سلیمان خان:

سلیمان خان کے مطابق ان کا عالمی برادری سے اپیل کرنے کا مقصد یہی ہے کہ عمران خان کو انصاف اور انسانی حقوق ملیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطے کے خواہاں ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس معاملے پر ٹرمپ سے بہتر کوئی توجہ نہیں دے سکتا۔

عالمی میڈیا کی خاموشی پر افسوس

دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ انہیں عالمی میڈیا کی خاموشی پر افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً ہر 2 سے 3 ماہ میں صرف ایک بار اپنے والد سے بات کر پاتے ہیں، اور سیاست میں حصہ لینے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter