عمران خان کی رہائی کیلئے اقوامِ متحدہ سے بیٹوں کی اپیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان نے اپنے والد کی رہائی کے لیے اقوامِ متحدہ سے رجوع کر لیا ہے۔ دونوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسدادِ تشدد کے سامنے باضابطہ اپیل دائر کی ہے۔

اپیل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو درپیش حالات کی فوری تحقیقات کی جائیں، کیونکہ ان کی قید کو پہلے ہی کئی عالمی ادارے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے چکے ہیں۔ اپیل کے مطابق عمران خان کو قیدِ تنہائی، ناقص خوراک، طبی سہولیات کی کمی اور مسلسل نگرانی جیسے حالات کا سامنا ہے، جو ان کی ذہنی و جسمانی اذیت کا سبب بن رہے ہیں۔

latest urdu news

عمران خان کے بیٹوں نے کہا کہ ان کے والد ایسی حالت میں ہیں جو انسانی وقار اور حقوق کے سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے اس بات کا حوالہ بھی دیا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ نے بھی عمران خان کی صحت و سلامتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کے بیٹے پاکستان آنے کو تیار، والد سے ملاقات کے لیے قانونی اقدامات شروع

اپیل میں اقوام متحدہ سے فوری مداخلت اور رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قاسم خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا، "میرے والد کو جمہوریت کے لیے آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter