70
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کے بیٹے قاسم اور سلیمان صرف ان سے ملاقات کے لیے پاکستان آئیں گے اور کسی قسم کی سیاسی سرگرمی یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔
یہ بیان انہوں نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران دیا۔ عمران خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اُن کی اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر ڈیڑھ گھنٹے تک تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اب اُن کے اخبارات تک رسائی بھی بحال کر دی گئی ہے۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مطابق قاسم اور سلیمان پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے چکے ہیں اور اس وقت وزارتِ داخلہ کی منظوری کے منتظر ہیں۔
عمران خان کی قاسم اور سلیمان سے فون پر گفتگو، عدالت کے حکم پر اجازت ملی
یاد رہے کہ عمران خان کافی عرصے سے اپنے بیٹوں سے رابطے کی اجازت نہ ملنے پر عدالتی چارہ جوئی کر رہے تھے، جس پر حال ہی میں عدالت نے انہیں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی۔