احتجاج کی کال کے بعد عمران خان کی رہائی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، علیمہ خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے، ہر طرف یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عمران خان 5 جون کو رہا ہو رہے ہیں۔

latest urdu news

علیمہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو مبینہ طور پر خاموشی کے بدلے رہائی کی پیشکش کی گئی، تفصیل یہاں دیکھیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ مذاکرات ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ہوتے ہیں، بات چیت کے لیے لچک دکھانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے، لیکن کیا مذاکرات کرنے والے یہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سب کچھ چھوڑ دیں؟

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگیں، لیکن جب سے عمران خان نے احتجاج کی کال دی ہے، ان کی ممکنہ رہائی کی افواہیں بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ عمر ایوب تحریک کی تمام تر ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ سلمان اکرم راجا پارٹی فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اہم سماعت ہے، اگر یہ سماعت کل نہ ہو سکی تو کیس ستمبر تک مؤخر ہو سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انسان جتنی بھی پلاننگ کرے، اللہ کی منصوبہ بندی سب پر غالب آتی ہے۔

علیمہ خان کا بیان، عمران خان کی ممکنہ رہائی کی خبریں، 5 جون کو رہائی کی قیاس آرائیاں، مذاکرات، احتجاجی کال، اور القادر کیس کی اہمیت پر روشنی۔

یاد رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس اور 9 مئی کے واقعات کے بعد عمران خان کی رہائی اور سیاسی کردار پر مسلسل چہ میگوئیاں جاری ہیں، جبکہ پی ٹی آئی قیادت مستقبل کی حکمت عملی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter