عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی

بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا۔

latest urdu news

لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاکہ 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان سے تفتیش کر سکے،ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی آصف جاوید نے کی جبکہ انسپکٹر محمد اسلم، محمد عالم، محمد ارحم اور پنجاب فرانزک یونٹ کے ماہر عابد ایوب بھی وفد میں شامل تھے۔

9 مئی واقعات کی تفتیش کا مرحلہ

پولیس حکام کے مطابق یہ ٹیم عمران خان سے 9 مئی کے روز ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق معاملات پر پولی گرافک ٹیسٹ کرنا چاہتی تھی تاکہ بیانات کی تصدیق ہو سکے۔

تاہم، عمران خان نے ٹیسٹ کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وکلا کی موجودگی کے بغیر ایسا کوئی عمل قبول نہیں کیا جا سکتا۔

عمران خان کا موقف واضح

جیل ذرائع کے مطابق جب جیل حکام نے انہیں سیل سے باہر بلا کر تفتیشی ٹیم کے پاس لانے کی کوشش کی تو عمران خان نے صاف انکار کر دیا، ان کا مؤقف تھا کہ قانونی مشیروں کی غیر موجودگی میں کسی بھی قسم کا تفتیشی عمل غیرمنصفانہ ہوگا۔

پولیس ٹیم واپس لوٹ گئی

پولیس ٹیم کو بالآخر بغیر کسی پیش رفت کے واپس جانا پڑا، اس واقعے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا عمران خان کو آئندہ ایسی تفتیش کے لیے آمادہ کیا جا سکے گا یا نہیں۔

عمران خان کی جانب سے پولی گرافک ٹیسٹ کے انکار کے بعد قانونی حکمتِ عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، خاص طور پر ایسے میں جب وہ عوامی دباؤ پر سلمان اکرم راجہ جیسے سینئر وکیل کی خدمات بھی حاصل کر چکے ہیں۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter