عمران خان کا ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے ایک بار پھر پولی گراف (جھوٹ پکڑنے والے) ٹیسٹ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاکہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں عمران خان کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کیا جا سکے، تاہم انہوں نے اس عمل میں شرکت سے معذرت کر لی۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پولیس کو اپنا مؤقف تحریری طور پر پیش کر دیا ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ ان کے وکلاء کی غیر موجودگی میں اس نوعیت کا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان نے اسی بنیاد پر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا تھا، تفتیشی ٹیم لاہور میں 9 مئی کو درج 11 مختلف مقدمات کے حوالے سے تحقیقات کے سلسلے میں یہ اقدامات کرنا چاہتی تھی، جن میں توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کے الزامات شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے دوبارہ کوشش کریں گے تاکہ تمام مطلوبہ شواہد اور بیانات ریکارڈ کیے جا سکیں۔

ادھر تحریک انصاف کے ترجمانوں کا مؤقف ہے کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایسے اقدامات صرف دباؤ ڈالنے کے حربے ہیں۔

عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ سے ایک بار پھر انکار کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے یہاں ملاحظہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter