عمران خان کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کی درخواست مسترد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست مسترد کر دی۔

latest urdu news

درخواست پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عمران خان کی جانب سے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوشن کی نمائندگی اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی جی ایچ کیو کیس میں انڈر ٹرائل ملزم ہیں، قیدی نہیں، اور پاکستان پریزن رولز میں پرائیویٹ ڈاکٹرز سے علاج کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان تک ذاتی معالجین کی رسائی کی درخواست خارج کر دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter