بدھ, 14 مئی , 2025

مودی اس وقت غصے میں ہے، وہ پھر حماقت کرے گا، عمران خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے اور وہ انتقام کے چکر میں پھر حماقت کرے گا اس لیے فورسز اور قوم کو الرٹ رہنا ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے اور غصے میں کوئی انتقامی قدم اٹھا سکتا ہے۔ عمران خان کا یہ پیغام اُن کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ذریعے سامنے آیا جنہوں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

latest urdu news

علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو متحد اور الرٹ رہنا ہوگا کیونکہ جنگوں میں عوام کا حوصلہ، یکجہتی اور بروقت ردِعمل ہی اصل طاقت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت اس وقت شدید دباؤ میں ہے، اور ممکن ہے کہ فالس فلیگ یا معاشی حملوں جیسی حرکتیں کی جائیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کے ردِعمل کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے صرف میدان میں ہی نہیں بلکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی جنگ بھی جیت لی ہے۔

مزید برآں، عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کو رول آف لا کے خاتمے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ جو ارکان اس ترمیم کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں وہ دراصل آئین سے انحراف کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ملٹری ٹرائل کی اجازت دینے سے ملک کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو منظرِ عام پر لایا جائے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ سزائیں کن بنیادوں پر دی گئیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھانجے نے صرف ایک پتلون اٹھائی، اور اسے 10 سال قید کی سزا دے دی گئی؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا بلکہ انہیں انصاف دینا ہے۔ فوج کا کام عوام کا تحفظ ہے، اور آئین میں انسانیت سب سے پہلے ہے۔

علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کا فوکس پارٹی کی تنظیم سازی اور تحریک پر ہے۔ انہوں نے جنید اکبر کو اختیار دیا کہ وہ اپنی نشست کا انتخاب کریں لیکن تحریک پر 100 فیصد فوکس رکھیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter