عمران خان تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق تحقیقات کی تفصیلات عدالت میں پیش کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے تفتیشی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا، جس کے باعث تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

latest urdu news

این سی سی آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس پر 2 الگ الگ انکوائریز شروع کی گئی ہیں، جو 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ کی گئی تھیں۔ ان تحقیقات کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کو کون چلا رہا ہے اور اس سے متعلق دیگر اہم معلومات حاصل کرنا۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے سلسلے میں این سی سی آئی اے کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں متعدد دورے کیے، لیکن عمران خان نے انکوائری میں تعاون کرنے سے انکار کیا اور یہ نہیں بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ایکس اکاؤنٹ کے معاملے پر سوالات کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے تعاون نہیں کیا، جس کے نتیجے میں انویسٹی گیشن مکمل نہیں ہو سکی۔

حکومت کی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کی کوشش: رپورٹ عدالت میں پیش

این سی سی آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش ابھی بھی جاری ہے اور عمران خان کے عدم تعاون کی وجہ سے تحقیقات میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق، یہ معاملہ سوشل میڈیا کے استعمال اور آن لائن بیانات کی تحقیقات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے اور عدالت کی جانب سے اگلے اقدامات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter