عمران خان نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ باضابطہ طور پر محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کو 9 مئی کے واقعات سے جڑے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا ملنے کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ان کی نااہلی کے بعد انہیں نہ صرف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلکہ قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

عمران خان نے ’’حقیقی آزادی‘‘ کا نام ’’مجھے معافی دیدو‘‘ رکھا ہوا ہے، عظمیٰ بخاری

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی سیاسی حلقوں میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی اس فیصلے کو ایک متحرک اپوزیشن کی تشکیل کی جانب اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter