بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ جاری: بینائی میں بہتری، دائیں آنکھ کی سوجن کم ہونے کی تصدیق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی تازہ میڈیکل رپورٹ منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں آنکھوں کے معائنے سے متعلق تفصیلات اور صحت میں بہتری کے اشاریے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 15 فروری کو ماہر امراضِ چشم کے بورڈ نے تفصیلی معائنہ کیا۔

latest urdu news

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پمز ہسپتال کے دورے کے دوران پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور راجہ ناصر عباس کو ڈاکٹرز نے بریفنگ دی۔ معائنہ پروفیسرز پر مشتمل بورڈ نے کیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 جزوی جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی۔ عینک کے استعمال کے بعد دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 جزوی اور بائیں آنکھ کی بینائی مکمل 6/6 ہوگئی، جو واضح بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا آنکھوں کا معائنہ مکمل

ڈاکٹرز کے مطابق دائیں آنکھ کے معائنے میں خون کے بہاؤ اور پردہ بصارت (ریٹینا) پر سوزش کے آثار پائے گئے تھے، تاہم سوجن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آنکھ کی موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 تک آ گئی ہے جسے طبی ماہرین نے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بینائی پہلے 6/36 تک متاثر تھی جو اب بہتر ہو کر 6/9 تک آ چکی ہے۔

ڈاکٹرز نے مریض کی حالت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے علاج اور فالو اَپ جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ طبی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter