پاکستان کی خاطر عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی واپسی صرف پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ ملک کی بقا و استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان کی خاطر عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ آج2 ماہ بعد بانی تحریک انصاف سے ملاقات ہوئی، جس میں انہیں موجودہ ملکی صورتحال اور بجٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب اندھیرا بہت گہرا ہو جائے، تو سمجھو سویرا قریب ہے‘‘۔

latest urdu news

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر ریاست نہیں چلائی جا سکتی، اگر کسی میں پاکستان کی سوچ نہیں، تو ہمیں اور ہمارے رہنما کو یہ سوچ حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ اگر پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی، تو ہم آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیں گے، ہر ادارے کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان پر قائم جھوٹے مقدمات عدالتوں میں سنے جائیں، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں اور بے بنیاد الزامات کو خارج کر کے انہیں رہا کیا جائے، گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں احتجاج سے روکا گیا، ہمارے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا، لیکن ہم اپنے ورکرز کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ عمران خان نے ایک بار پھر انہیں احتجاجی تحریک کی قیادت سونپ دی ہے اور پارٹی آئینی مطالبات کی تکمیل تک پیچھے نہیں ہٹے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter