9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

عمران خان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے ویڈیو لنک ٹرائل سے متعلق فیصلے تک ٹرائل روکا جائے، تاہم عدالت نے یہ استدعا خارج کر دی۔

latest urdu news

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جن میں ڈی ایس پی اکبر عباس، انسپکٹر عصمت کمال اور انسپکٹر تہذیب الحسن شامل تھے۔

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش، وکلا نے پھر بائیکاٹ کردیا

عدالت نے 8 گواہوں کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کیا ہے اور کیس کی اگلی سماعت 30 ستمبر کو ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter