عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے پمز منتقل، دوسری اینٹی وی ای جی ایف خوراک دے کر ڈسچارج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل حکام کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے سلسلے میں اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز منتقل کیا گیا، جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منتقلی طے شدہ طبی شیڈول کے تحت کی گئی۔

latest urdu news

اسپتال انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے علاج سے قبل عمران خان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز نے بتایا کہ مریض کی آنکھوں کے مسئلے کے پیشِ نظر اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) انجکشن تجویز کیا گیا تھا، جس کی دوسری ڈوز آپریشن تھیٹر میں مقررہ طبی پروٹوکول کے تحت دی گئی۔ علاج سے قبل باقاعدہ رضامندی حاصل کی گئی اور تمام مراحل ماہر سرجن کی نگرانی میں مکمل ہوئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق انجکشن مائیکروسکوپی کی مدد سے لگایا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ علاج سے پہلے، دورانِ علاج اور بعد ازاں مریض کی طبی حالت مستحکم رہی۔ مزید یہ کہ احتیاطاً دل کے معائنے کے لیے ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی بھی کی گئی، جن کے نتائج نارمل آئے۔ کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کی رپورٹ کے بعد مریض کو طبی طور پر مستحکم قرار دیا گیا۔

طبی مشورے پر ہی عمران خان کی اسپتال منتقلی ممکن ہے، ایاز صادق

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے بتایا کہ انجکشن لگنے کے بعد ضروری مشاہدے کے مرحلے سے گزارنے کے بعد عمران خان کو ہدایات کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا۔ آنکھوں کے علاج کا فالو اپ شیڈول بھی طے کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ معائنے کے ذریعے علاج کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام اقدامات سیکیورٹی اور طبی ضوابط کے مطابق انجام دیے گئے۔ دوسری جانب سرکاری حلقوں کے مطابق مریض کی صحت کے حوالے سے آئندہ پیش رفت بھی طبی مشاورت کے مطابق جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter