عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کو چھوٹی اور اپنی مرضی کی کابینہ بنانے کی ہدایت دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں اور کابینہ کا حجم محدود رکھیں۔ عمران خان نے کسی مخصوص نام کی تجویز نہیں دی، اور یہ اختیار مکمل طور پر وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو یہ بھی ہدایت دی کہ اگر ملاقات میں رکاوٹ ہو تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی جائیں۔ انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محدود خان اچکزئی کی تقرری کے نوٹی فکیشن نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور احمد چھٹہ و بلال اعجاز کے عہدوں سے ہٹائے جانے پر وضاحت طلب کی، یہ کہتے ہوئے کہ وہ دونوں ان کے پرانے ساتھی ہیں۔

سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر عدالت جائیں گے

ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں صحافیوں کے سوالات کے بغیر روانہ ہوگئیں، اور پارٹی رہنماؤں کے لیے واضح پیغام یہ تھا کہ توہین عدالت کی درخواستیں فوری طور پر فائل کی جائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter