عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 ارب ہرجانے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور سیشن عدالت میں گواہی دی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح اور تصدیق سے متعلق سوالات کا جواب بھی دیا۔

latest urdu news

لاہور، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب دعویٰ پڑھا ہے؟ اس پر وزیر اعظم نے جواب دیا کہ انہوں نے وہ جواب نہیں پڑھا۔ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس وقت بند کمرے میں ویڈیو لنک کے ذریعے شہادت دے رہے ہیں اور ان کے ساتھ صرف ان کے وکیل مصطفیٰ رمدے موجود ہیں، جبکہ کمرے میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل یا نمائندہ موجود نہیں۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں محمد حسین نے جرح کرتے ہوئے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا وہ اس دعوے پر اوتھ کمشنر کی تصدیق کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ تصدیق موجود ہے لیکن اس کی تکنیکی تفصیل انہیں معلوم نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دعویٰ دائر کرنے سے قبل کوئی تائیدی بیان عدالت میں جمع نہیں کروایا اور وہ زبانی طور پر کوئی بیان ریکارڈ نہیں کروانا چاہتے۔

اس موقع پر شہباز شریف کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل غیر ضروری اور غیر متعلقہ سوالات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات کے بعد دائر کیا گیا تھا، جس میں شہباز شریف نے عمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے مکمل رپورٹ یہاں پڑھیں: عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے کیس میں شہباز شریف کی جرح۔ اس کیس میں شہباز شریف پہلے بھی متعدد بار عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، جب کہ عمران خان کی جانب سے مختلف قانونی اعتراضات سامنے آتے رہے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter