عمران خان نے تحریک چلانے کی ہدایت کر دی، سلیمان اور قاسم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں، علیمہ خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تحریک کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔ ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان نے کارکنان سے کہا ہے کہ سب تحریک پر فوکس کریں، سلیمان اور قاسم بھی اس جدوجہد میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی کا پیغام ہے کہ پاکستانی عوام اپنی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہوں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ جو رہنما تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، وہ اپنے عہدوں سے الگ ہو جائیں۔ انہوں نے مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں کی بلکہ تحریک کو ہی واحد راستہ قرار دیا۔

latest urdu news

ان کے مطابق بانی کے بیٹے سلیمان اور قاسم امریکا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں گے اور ان کی پاکستان آمد سے متعلق بھی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب بھی ہم تحریک شروع کرتے ہیں، فضول باتیں شروع ہو جاتی ہیں، لیکن اب تمام دروازے بند ہو چکے ہیں اور واحد راستہ عوامی تحریک ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست مخالف مواد پر 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ تحریک کو پارٹی کی موجودہ قیادت ہی لیڈ کرے گی اور تحریک کی تاریخ بھی وہی دیں گے۔ ان کے مطابق اس وقت ظلم کے خلاف سب کو کھڑا ہونا ہوگا اور یہ وقت خاموشی کا نہیں بلکہ جدوجہد کا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھتا دکھائی دے رہا ہے، اور عمران خان کی جانب سے تحریک کی ہدایت آنے کے بعد پی ٹی آئی کی اگلی حکمت عملی اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter