ہم نے کسی کو مائنس نہیں کیا:راناثنااللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اصل رکاوٹ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی پیشکش سے پہلے نواز شریف یا اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا، اور حکومت مذاکرات کے لیے مکمل تیار ہے۔

latest urdu news

رانا ثنا اللہ کے مطابق پی ٹی آئی کی دیگر قیادت ڈائیلاگ چاہتی ہے، لیکن جب تک عمران خان کی ہدایت نہیں ہوگی، کسی بھی میٹنگ کا نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا اور وہ خود مذاکرات میں رکاوٹ ہیں، کیونکہ وہ مذاکرات کے حق میں نہیں بلکہ سیاسی دباؤ اور ہڑتال چاہتے ہیں۔

مشیر سیاسی امور نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سپیکر آفس میں ملاقات کی پیشکش کی، اور کوئی شرط نہیں رکھی۔ پی ٹی آئی والے اگر وزیراعظم سے ملاقات کریں تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے کسی کو مائنس نہیں کیا، اور مذاکرات میں حکومت کا موقف ہمیشہ واضح اور شفاف رہا ہے۔

مذاکرات میں اصل رکاوٹ عمران خان خود ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی ابہام نہیں: رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے فیصلے کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے، اور اب پی ٹی آئی کو اپنے موقف کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کر کے مذاکرات شروع کرنا ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter