عمران خان حملہ کیس: مرکزی ملزم نوید کو دو بار عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ : انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو2 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ چار زخمیوں کے حوالے سے ملزم کو تین سے پانچ سال قید کی اضافی سزائیں بھی دی گئیں۔

latest urdu news

عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا۔

یاد رہے کہ فروری 2023 میں اے ٹی سی گوجرانوالہ نے وزیرآباد حملہ کیس میں نامزد ملزم احسن کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی تھی، جبکہ دوسرے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی۔ ملزم احسن، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات کے بھائی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے لانگ مارچ کنٹینر پر فائرنگ کے اس ہائی پروفائل کیس کی طویل سماعت کے بعد آج فیصلہ سنایا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter