عمران خان کی قاسم اور سلیمان سے فون پر گفتگو، عدالت کے حکم پر اجازت ملی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو بالآخر اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کرنے کی اجازت مل گئی۔

یہ رابطہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد ممکن ہوا، جس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ عدالت نے کیس کی کارروائی 6 اگست تک ملتوی کر دی، جس کے بعد عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی سہولت دی گئی۔

latest urdu news

سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نیب کے گواہ آفتاب احمد کا بیان قلمبند ہوا، جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ پر جرح مکمل کی۔ عمران خان کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔ عدالت نے دو نئے گواہان، رابعہ اور ثنا کو بھی آئندہ سماعت کے لیے طلب کر لیا ہے۔

عمران خان کی رہائی میں ٹرمپ کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، قاسم خان

واضح رہے کہ عمران خان نے جولائی 2024 میں عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جیل حکام کو نوٹس جاری کیا تھا اور جواب طلب کیا تھا۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر گفتگو کی اجازت دے دی تھی، جس پر عمل درآمد اب ممکن ہوا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter