راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مطالعہ کے لیے کتابیں اڈیالہ جیل میں فراہم کر دی گئیں، کتابیں ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جیل انتظامیہ نے وصول کیں۔
راولپنڈی، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے مطالعہ کے لیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں۔
عمران خان کے مطالعہ کے لیے لائی گئی کتابیں ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جیل انتظامیہ کو فراہم کی گئیں۔
دوسری جانب عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل انہیں سماعت میں شریک ہونے کی اجازت دیں۔ اسی طرح جیل کے باہر موجود فیملی ممبران کو بھی سماعت میں آنے کی اجازت دی جائے۔
خیال رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران وکلا اور فیملی کو روکنے کے خلاف درخواست دی تھی، جسے عدالت نے اب نمٹا دیا ہے۔