بانی پی ٹی آئی کا کوئی متبادل نہیں، بات ختم:عمران اسماعیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے واضح کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بحث ختم ہو جانی چاہیے کہ پارٹی میں کوئی ان کی جگہ لے سکتا ہے۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا، پتا نہیں کیوں کہا جاتا ہے کہ شاہ محمود قریشی بانی پی ٹی آئی کے متبادل بن سکتے ہیں۔ ہم ان سے صرف مشاورت کے لیے ملنے گئے تھے، انہوں نے بھی وہی بات کی جو ہم کہنا چاہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات سے قبل انہیں چند منٹ انتظار کروایا گیا کیونکہ شاہ محمود قریشی کے گھر کی خواتین وہاں موجود تھیں۔ جب ملاقات ہوئی تو شاہ محمود نے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے، اور ہم بھی یہی بات کرنے گئے تھے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر اختلافِ رائے کوئی نئی بات نہیں۔ ہم کئی بار بانی پی ٹی آئی سے اختلاف بھی کرتے رہے ہیں، لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ ہر شخص انہیں خوش کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ شیخ وقاص اکرم کون ہیں؟ کیا ان کی پارٹی کے لیے 30 سالہ خدمات ہیں؟ ایسے لوگ خود خیبر پختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں اور دوسروں کو باہر نکلنے کے مشورے دے رہے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے بتایا کہ آج بھی پی ٹی آئی کے کئی سینئر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، سب کا اتفاق ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی آنی چاہیے۔ اگر بانی پی ٹی آئی تیار ہو جائیں تو ہم دوسری طرف بھی بات کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق عمران اسماعیل کا یہ بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر قیادت کے مستقبل پر جاری قیاس آرائیوں کے باوجود پارٹی کے سینئر اراکین اب بھی بانی پی ٹی آئی کو ہی واحد قیادت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter