مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ نے وفاقی حکومت کی کارکردگی اور ناکامیوں کو واضح کر دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ رپورٹ میں حکومت کی کرپشن، عدالتی نظام کی کمزوریاں، لاکھوں مقدمات کے زیرِ التواء ہونے اور اداروں کے اختیارات میں تصادم کی نشاندہی کی گئی ہے، جو ملک میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کی وضاحت کرتی ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ بانیِ پی ٹی آئی کی قانونی ملاقاتوں پر غیر قانونی پابندی عائد کی جا رہی ہے، جس سے آئین کے آرٹیکل 10 اور 14 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانیِ پی ٹی آئی کی بہنوں اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ صوبائی وزیرِاعلیٰ کو سات مرتبہ روکا گیا اور خیبرپختونخوا کی تذلیل کی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاق سے مطالبہ: تین ہزار ارب روپے فوری ادا کیے جائیں
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی آواز دبانے میں مصروف ہے اور پارٹی کے بانی کو جیل میں مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ آئی ایم ایف رپورٹ کے نکات کا جائزہ لیں اور اس سے متعلق فوری اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے حکومت کو تنبیہ کی کہ موجودہ رویہ ملک میں مزید سیاسی بحران کو ہوا دے رہا ہے۔
