آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.20 ارب ڈالر جاری کر دیے، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے منظور شدہ قرض پروگرام کے تحت 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی رقم جاری کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے اعلامیے میں تصدیق کی ہے کہ یہ پوری رقم پاکستان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو چکی ہے، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

latest urdu news

اعلامیے کے مطابق موصول ہونے والی رقم میں سے 1 ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جبکہ 20 کروڑ ڈالر ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ اس سہولت کا مقصد پاکستان کی ماحولیاتی پالیسیوں اور پائیدار معاشی اصلاحات کو مضبوط بنانا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے حال ہی میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے توسیعی معاونتی پروگرام کی منظوری دی تھی، جس میں مختلف اقساط کے ذریعے مالی تعاون فراہم کیا جانا ہے۔ نئی قسط کے اجرا سے مالیاتی استحکام، درآمدی ادائیگیوں اور معاشی توازن برقرار رکھنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کی معاشی رپورٹ: پاکستان میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان

دوسری جانب، ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری رقم اہم تو ہے، تاہم اس کے ساتھ طے کیے گئے شرائط اور اصلاحات پر عمل درآمد بھی معیشت کی بحالی کے لیے ضروری ہوگا۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے کے خسارے میں کمی، اور سبسڈی کے ڈھانچے میں بہتری جیسے معاملات پر بھی بات چیت جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی قسط موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر پر مثبت اثر متوقع ہے، اور آنے والے ہفتوں میں اس کے معاشی اثرات زیادہ واضح ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter